کھیل

سرمائی اولمپکس میں اعزازات جیتنے والے سپیشل کھلاڑیوں کا ہنزہ کے مختلف علاقوں میں پرتپاک استقبال

ہنزہ ( اجلال حسین ) آسٹریا میں منعقدہ ونٹر اولمپکس میں حصہ لینے والے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے اتھلیٹس کا ہنزہ آمد پر سرکاری و سماجی اداروں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر شریف خان، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار خان مقامی کونسلات کے صدور شیر عالم، محترمہ حلیمہ اور علاقے کے عوام نے ہنزہ کے علاقے ناصر آباد ، علی آباد ، گنش اور گلمت پہنچنے پر سپیشل اتھلیٹس، بشمول ضلع ہنزہ کے علاقے خانہ آباد سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی تہمینہ اور حمیدالدین اور گلمت سے تعلق رکھنے والے پرویز احمد، کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے فخر کا مقام ہے کہ ان سپیشل اتھلیٹس نے بین الاقومی سطح پر مقابلہ کرتے ہوے پاکستان کی نمائندگی کی اور چاندی کے تین، کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔ مقررین  نے کہا کہ ان کی اس قائدانہ صلاحتیوں کی وجہ سے نہ صرف گلگت بلتستان کا نام بین لاقومی سطح پر رو شن ہوا ہے بلکہ پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے انہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئندہ بھی ایسے نوجوان خصوصی افراد مختلف شعبہ جات میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک اور قوم کا نام روشن کرینگے۔

اس موقع پر خصوصی اتھلیٹس کو ہنزہ کے ہر گاوں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں ، عوام اور سکول کے طلباء نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button