موسم

ضلع ہنزہ اور نگر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

ہنزہ ( اجلال حسین )ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہو گئی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سمیت معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے ساتھ بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف باری ہو گئی ہے۔ جس کے سبب عوام کو مختلف قسم کے مشکلات کا سامنا رہا۔

ضلع ہنزہ اور نگر میں برف باری اور بارشوں کی وجہ سے موسم بہار کے آمد پر لگانے والی پھلدار اور غیر پھلدار درختوں پر لگانے والی درختوں کی وجہ سے زمینداروں کو سخت نقصان اٹھانے کا خدشہ پید اہو گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی ماہ میں تیز بارش اور برف باری ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو پھل فروٹ میں نقصان کا سامنا ہو گیا تھا۔ماہ اپریل میں برف باری اور شدید بارشوں کی وجہ سے پاک چین بارڈ بھی ایک بار پھر بند ہو گیا جبکہ گزشتہ روز پاک چین بارڈ کھلنے کے بعد پہلا مسافر گاڑی خنجراب کے راستے چین روانہ ہو گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button