اہم ترین

حکومت نے بلا تفریق تمام اضلاع میں میگا منصوبوں کا آغاز کیا ہے، وزیر اعلی

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں کی میٹلنگ اور لوکل گورنمنٹ کے سکیموں کے حوالے سےPc-1 کی متعلقہ فورم سے جلد از جلد منظوری یقینی بنائے اور محکمہ تعمیرات ترقیاتی منصوبے خصوصاً شاہراہوں کی میٹلنگ اور پیچ ورک کے حوالے سے منصوبوں پر کام کو ماہ رمضان میں بھی جاری رکھنے کا متعلقہ ٹھیکیداروں کو بھی پابند بنائے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے ہم سب نے تعمیر وترقی کو عمل جامع پہنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے حکومت نے بلا تفریق تمام اضلاع میں میگا منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ محکمہ صحت میں اصلاحات متعارف کرائے اور ڈاکٹروں کے لئے مراعاتی پیکیج دیا جس کی وجہ سے423ڈاکٹرز صوبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ہماری حکومت بنی تھی اس وقت صوبے میں کل161ڈاکٹرز موجود تھے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مذید اقدامات کررہے ہیں186ڈاکٹرز جو کنٹریکٹ پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں انکو مستقل کرنے کے حوالے سے پالیسی زیر غور ہے۔ جگلوٹ سمیٹ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جگلوٹ ہسپتال کی بہتری اور سٹاف کی کمی کو کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ جن ملازمین نے جگلوٹ ہسپتال میں حاضری نہیں دی ہے انکے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈروٹ، بارگین، برمس اور چکر کوٹ واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6کروڈ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحی صوبے کے انفراسٹریکچر کی تعمیر جدید خطوط کے مطابق کرنا دور دراز علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ خواتین کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ایک ماہ میں گرلز ہائی سکول جگلوٹ کے کام کا آغاز ہوگا۔ جنگلات کے کٹاو کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے ہیں جنگلات کی تحفظ کیلئے کمیونٹی اور عمائدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بگڑے نظام کو درست کرنے میں وقت لگتا ہے ایک لمحہ میں سب کچھ ٹھیک کرنا ممکن نہیں 15سالوں سے نا مکمل منصوبوں مختصر مدت میں مکمل کرائے گیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سکولوں اور ہسپتالوں میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جن کو فعالیت میں سرکاری آفیسران کے ساتھ کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرئے۔ جگلوٹ میں5میگا واٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے سروے مکمل کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری تعمیرات اور جگلوٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میعار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے منصوبوں میں کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائیگی

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button