کھیل

جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ، دوسرے سیمی فائنل میں اعصاب شکن معرکے کے بعد تھور اے ٹیم نے کھینر اے کو شکست دے دی

چلاس(مجیب الرحمان)جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں تھور اے کی ٹیم نے اعصاب شکن معرکے میں کھنر اے کی ٹیم کو شکست دیدی۔اور فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ایونٹ میں سیمی فائنل کا معرکہ ابتداء ہی سے انتہائی سنسنی خیز رہا۔ابتدا ء سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا۔اور پہلے ہاف تک پانچ پانچ گولوں سے مقابلہ برابر رہا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔اور یوں مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا۔جس کے بعد جیوری کے فیصلے کے مطابق ایک گول سے مشروط کھیل کا آغاز دوبارہ کر دیا گیا۔اس دوران کھنر کی ٹیم کا کھلاڑی زخمی ہوا۔جس کے مد مقابل تھور اے ٹیم کا کھلاڑی بھی میچ سے باہر ہوا۔اور پانچ پانچ کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ شروع ہوا۔اس دوران تھور کی ٹیم کا کھلاڑی زخمی ہوا۔جس کے بعد دونوں ٹیمیں چار چار کھلاڑیوں پر مشتمل مقابلے کا آغاز ہوا۔اور دونوں ٹیموں نے ایکدوسروں کی گول پوسٹس پر تابڑ توڑ حملے کئے۔آخر وقت میں تھور اے کی ٹیم نے گول سکور کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔گول کے ہوتے ہی تماشائیوں نے خوب جشن منایا اور کھلاڑیوں کو کاندھوں پر چڑھا کر خوب رقص کیا۔تھور اے کی ٹیم شاندار کامیابی کے ساتھ فائنل میں تھک اے کی ٹیم کے ساتھ رونئی پولو گراؤنڈ میں ٹکرائے گی۔دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور شائقین کے لئے بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button