تعلیم

تھک دیورے سکول کے ہونہار طالبعلم شیر اللہ نے ایلیمنٹری بورڈ جماعت ہشتم کے امتحان میں ضلع دیامر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

چلاس(عمرفاروق فاروقی)مڈل سکول تھک دیورے کے ہونہار طالب علم شیر اللہ ولد شمس الحق نے ایلیمنٹری بورڈ کے تحت ہونے والے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے دیامر ٹاپ کیا ہے۔ ضلع دیامر کے پسمائندہ گاوں تھک کوٹ سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ نے جماعت ہشتم میں 800میں سے 601نمبر حاصل کرکے دیامر ٹاپ کیا ہے ۔یاد رہے طالب شیر اللہ نے جماعت اول سے اب تک سکول اور اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہوا ہے اور امسال الیمنٹری بورڈ کے تحت ہونیوالے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے تھک نیاٹ کیلئے پہلی دفعہ ضلعی سطح پر پوزیشن لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالب علم شیر اللہ نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت کارفرما ہے ، مستقبل میں اعلی تعلیم حاصل کرکے گلگت بلتستان بالخصوص ضلع دیامر تھک کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ ۔طالب علم شیر اللہ دیامر کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت شیر عالم عرف شیروکا بھتیجا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button