حکومت اٹلی کی مدد سے دریائے گلگت کو گہرا کرنے اور اطراف میں مضبوط دیواریں بنانے کا منصوبہ

گلگت (عبدالرحمن بخاری) اٹلی کی مدد سے دریاے گلگت کو دس فٹ تک گہرا اور دونوں اطراف میں مضبوط دیوایں تعمیر کی جائینگی اس منصوبے پر 20 ملین ڈالر لاگت آے گی یہ رقم اٹلی فراھم کرے گا منصوبے کی تکمیل سے سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور کشتی رانی کے کھیل کے موقع میسر آئیں گے۔  وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے مطابق اٹلی کے ماہرین گلگت شہر میں منصوبے کا سروے کر رہے ہیں۔

گلگت میں دریا زمینی کٹاو کا باعث بن رہاہے۔ دریا کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات بھی ایک مسلہ بنی ھوئی ہیں اور دریا کی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس منصوبے سے ان مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی منصوبے کی تکمیل کے بعد دریا کے دونوں اطراف میں ہوٹلوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جاےگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments