صحت

آغا خان ہیلتھ سروسز پاکستان کی ٹیمیں جون کے بعد مختلف یونٹوں میں جا کر علاج کی مفت سہولتیں فراہم کریں گے، ساجد حسین

گلگت( معراج علی عباسی) 30جون سے آغا خان ہیلتھ سروسزکے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیمیں آغاخان ہیلتھ سینٹرسنگل اور دیگرہیلتھ یونٹوں میں جاکرغیریب و نادار مریضوں کا مفت علاج کرینگے ۔سنگل میڈیکل سینٹرمیں جدید آپریشن کا سامان پہنچایا گیاہے ۔بہت جلدچائلڈ اسپشلسٹ اور لیڈی ڈاکٹربھی سنگل ہیلتھ میں تعینات ہونگے ۔ساجد حسین ایڈمنسٹر آغاخان ہیلتھ سروس گلگت بلتستان نے غذر کے نمبرداروں اور عمائدین سے گلگت میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صحت کے بہتر سہولیات کے فراہم کرنے کیلئے سب سے پہلے گلگت بلتستان کے ان ڈاکٹروں کو یہاں لانا ہے جو ملک کے دیگر حصوں اور بیرونی ممالک خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہاں سے گئے تمام ڈاکٹرز انتہائی قابل اور محنتی ہیں لیکن ماضی میں ان کے صلاحتیوں کے مطابق تمام ڈاکٹرز کو تنخوائیں نہیں ملنے کی وجہ سے یہاں سے گئے ہیں میری اولین ترجہی ہے کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو یہاں لایا جائے اور اب تک ہم نے کچھ ڈاکٹروں کو لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور باقی ڈاکٹروں کے ساتھ رابطے میں ہوں 30 جون تک سنگل میڈیکل سینٹر سمیت دیگر ہیلتھ سنٹروں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں جا کر 107 کیمپس (سیشنز) منعقد کریں گے۔ ان ٹیموں میں تمام شعبوں کے ماہر ڈاکٹر شامل ہونگے۔ مستحق مریضوں کو مفت دوائی بھی فراہم کی جائے گی۔ صحت کے بنیادی سولیات کو یقینی بنانے کیلئے عوام کا تعاون کی ضرورت ہے عوام اور ذمہ دار لوگ مل کر بہتر انداز میں مسائل حل کر سکتے ہیں۔ سنگل میڈیکل سینٹر 25 فروری سے ڈاکٹر سرجن رحمان شاہ ،ڈاکٹر موسیٰ ،ڈاکٹر عادل سیمت دیگر ڈاکٹر ہفتے میں دو دن کلینک کر رہے ہیں جس سے وہاں کے لوگوں کو بنیادی سولیات مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت میڈیکل سنٹر سیمت سنگل میڈیکل کو مزید جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے اور آغاخان میڈیکل سینٹر گلگت میں جدید آپریشن تھیٹر بنایا گیا ہے اور سنگل میڈیکل سینٹر کا آپریشن تھیٹر کو جدید بنانے کیلئے سامان پہنچایا گیا ہے تھیٹر میں کوئی کھڑکی و غیرہ نہیں ہوتا ہے کیونکہ تھیٹر میں جراثم نہ آئیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سنگل میڈیکل سینٹر میں جدید سی آر سسٹم کا ایکسرے مشین لگایا گیا ہے اور سنگل میں ہونے والا ایکسرے گلگت اور آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ساتھ مشورے کیلئے شیر کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دسمبر تک چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم ہو گا اور سنگل میڈیکل سینٹر میں بہوشی کے ڈاکٹر کا مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے کیلئے سنگل میڈیکل سینٹر سے ایک سینئر نر سنگ کو دو سالہ ٹرنینگ کرایا گیا ہے ان دنوں وہ چھٹیوں پر ہے بہت جلد جوائن کرے گی اور ہفتے میں دو دن کیلئے جنرل سرجن سنگل میڈیکل سینٹر میں آپریشن کرے گا اس کے علاوہ دو مہینوں کے اندر سینئر لیڈی میڈیکل آفیسر دیا جائے گا جو گائناکالوجسٹ کی کمی بھی پوری کرے گی اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ جنرل فیزیشن لایا جائے تاکہ تمام طبعی سولیات عوام کو دستیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے ایسا نظام لایا جا رہا ہے کہ یہاں سے کراچی ریفر ہونے والے مریض کو جانے سے پہلے اے کے یو میں جس ڈاکٹر نے اس کا علاج کرنا ہے اور کب علاج شروع ہو گا اس کے علاوہ ویلفیر کے حوالے سے بھی پوری معلومات دی جائے گی اور جب اے کے یو میں علاج کے بعد واپس اکر فالو اب یہاں سے ہی ای ہیلتھ کے زریعے کیا جا سکتا ہے ساجد حسین نے مزید کہا ہے کہ بچے پھول کی طرح ہوتے ہیں ان کے علاج کیلئے چائلڈ اسپیشلسٹ ہونا چاہئے گائینی اور سرجن کی سہولت بھی انتہائی ضروری ہے لیکن ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مسائل کا سامنا ہے اس لئے ہم فیملی فزیشن لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ فیملی فیزیشن ہر بیماری کا علاج کر سکتا ہے انہون نے کہا ہے کہ ہزہائنس  نے اتنا بڑا سیٹ اب دیا ہے تو چند ڈاکٹروں کے تنخواوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اب آغاخان ہیلتھ سروس میں تمام ڈاکٹروں کو برابری میں تنخواہ پیکیچ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میرا پہلا تارگیٹ گلگت میڈیکل سینٹر ہے اور دوسرے نمبر پر آغاخان میڈیکل سینٹر ہے اسی وجہ سے اب تک سنگل میڈیکل سنٹر میں 20 دفعہ سینئر ڈاکٹروں کی پوری ٹیم نے مریضوں کا معائینہ کیا ہے شروع میں مریض زیادہ آتے تھے لیکن اب کم ہوتے جا رہے ہیں اسی لئے عوام زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور زیادہ فائدہ حاصل کرے انہوں نے کہا کہ دو دڈاکٹروں کوائیر ایلبولنس کی ٹریننگ کیلئے اگست میں بیرونی ملک بیجوایا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ضرورت کے مطابق مریضوں کو گلگت چترال سے بذریعے ائیر ایمبولنس اے کے یو بیجوایا جا سکے گا۔میری کوشش ہے کہ جی بی میں معیاری طبعی سہولیات ہو اور اس وقت تک یہاں سے نہیں جاؤنگا جب تک مکمل طبعی سہولیات فراہم نہیں ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو مہینے کے اندر سنگل میڈیکل سینٹر کیلئے ڈاکٹر تاج جیسی سینئر ڈاکٹر دونگا۔اور چھ مہینوں میں مزید سہولیات فراہم کرونگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے اے کے ایچ ایس نے کوئی منافع نہیں دیا ہے بلکہ امامت فنڈز سے سسٹم چلایا جا رہا ہے۔اور بہت جلد اے کے یو کا جدید لیب کا کولیشن پوائٹ سنگل سیمت تمام میڈیکل سینٹروں میں قائم کیا جائے گا۔جس کے بعد یہاں کے عوام کو جدید لیبارٹرز کی سہولیات فراہم ہو گا۔

اس موقع پر ضلع غذر کے نمبرداروں اور عمائدین کے وفد نے ساجد حسین کی تمام اقدامات کی تعریف کی اور امید کا اظہار بھی کیا کہ گلگت میڈیکل سینٹر کی طرح سنگل میڈیکل سینٹر میں بھی جدید اور معیاری طبعی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایڈمنسٹرٹر ساجد حسین اپنا کردار ادا کریں گا اور غذر کے عوام ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button