متفرق

این جی اوز کی مدد سے عوام کو ان کے دہلیز پر صاف پانی مہیا کریں گے، وزیر تعمیرات کا سیمینار سے خطاب

گلگت ( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و قانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو اُن کی بنیادی حق فراہم کرنا ہمارافرض ہے اور الحمد اللہ پچھلے دو سالوں سے عوام کو اُنکے بنیادی حق صاف فراہم فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ گلگت اور اس کے مضافات میں این جی او واسپ کے ساتھ مل کر صاف پانی کے پراجیکٹ پر کام کیا ہے اور کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی کمپنی کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات اور این جی اوز کی مشترکہ تعاون سے گلگت بلتستان میں صاف پانی کے پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو ا ہے۔ این جی اوز حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے تو عوام کو اُن کے دہلیز پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ صاف پانی کے پراجیکٹ میں کسی قسم کی کوہتائی برداشت نہیں کر ینگے۔ پراجیکٹ میں معیاری میٹریل کا استعمال محکمہ کی اولین ترجیح ہو گی۔ اُنہوں نے گلگت بلتستان صاف پانی کی فراہمی واسپ کے کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ واسپ پراجیکٹ میں کمیونٹی کو بھی شامل کر نا ایک اچھا اقدام ہے۔ جب تک ترقیاتی پراجیکٹ میں کمیونٹی کو شامل نہیں کر ینگے اس کے خاطر کواہ نتائیج سامنے نہیں آینگے۔محکمہ تعمیرات بھی واسپ اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر صاف پانی کی فراہمی کے لئے کو شاں ہے۔اُنہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button