پاک فوج زمینی تودہ گرنے کی وجہ سے حراموش میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے پہنچ گئی

گلگت ( پ ر) 28 اپریل 2017 کوگلگت کے دور افتادہ گاؤں حراموش میں پاک فوج لینڈ سلائیڈکی وجہ سے پھنسے ہوئے افرادکی مدد کو پہنچی۔ پاک آرمی نے متاثرہ خاندانوں میں کمبل، رضائیاں اور راشن تقسیم کیا اور فری میڈیکل کیمپ کی سہولیات بھی مہیاء کیں ۔ متاثرین کا طبی معائنہ کیا گیا اور اُنہیں ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ پاک آرمی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کا کہ ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی بھر پور مدد کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments