گلگت (ریاض علی) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر آف دی آئیر کا ایورڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی جانب سے گرین کمیسٹری کے عالمی ریسرچ کے لئے ان کو ایشیاء میں سے منتخب کیاگیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل کا تعلق وادی نگر کے سیاحتی گاوں ہوپر سے ہے۔
گزشتہ دنوں قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں ایک بڑی تقریب میں اُنہیں بیسٹ ٹیچر آف دی آئیر کے ایورڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل عنقریب اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی سطح پر منعقد ہونے والے ریسرچ میں ایشیاء کی طرف سے گرین کیمسٹری میں اپنے ریسرچ پیش کریں گے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان