غذر(محبت حسین دانش )غذر آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کی کابینہ تحلیل کردی گئی، عیدالفطر کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
غذر آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کی مدت 3سال پورا ہونے پر تمام ارکین کی اتفاق رائے سے کابینہ تحلیل کردی گئی ہے ۔ عیدالفطر کے بعد تشکیل پانے والے کابینہ سے ڈپٹی کمشنر غذر حلف لیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کی امن ،اتحاد اور ثقافت کی فروغ کے لیے فنکاروں کا بڑا کردار ہے آئندہ بھی غذر کے فنکار اپنی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھر علاقے کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
Sep 19, 2019Comments Off on چترال اپنی زرخیز ثقافت اور تکثیریت کی بدولت پرامن ہے، باہمی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے روابط ضروری ہے، سیمینار سے مقررین کا خطاب