سوست ڈرائی پورٹ کے سابق وائس چیرمین، متحرک سماجی رہنما مرزا حسن انتقال کرگئے

سوست ڈرائی پورٹ کے سابق وائس چیرمین، متحرک سماجی رہنما مرزا حسن انتقال کرگئے

22 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( اجلال حسین ) بالائی ہنزہ (گوجال) کے گاو ں مورخون سے تعلق رکھنے والے مشہور معروف سماجی رہنما سابق صدر اسماعیلی لوکل کونسل گوجال بالا اور سابق ایم ڈی وبانی سوست ڈرائی پورٹ ٹرسٹ، مرزا حسن کل رات اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر تقریباً 57برس تھی۔ مرحوم نے بیوہ، ایک بیٹی اور چار بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

مرحوم مرزا حسن ضلع ہنزہ میں مختلف سماجی اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ سوست ڈارئی پورٹ ٹرسٹ کے قیام میں انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔ جس کے بعد وہ کئی سال تک سوست ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر/وائس چیرمین بھی رہے۔

مرحوم مرزہ حسن کی اچانک موت سے ضلع ہنزہ غم زدہ ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا جارہاہے۔ مرحوم کو آج ان کے آبائی گاوں مورخوں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔