معیشت

آئندہ پانچ سالوں کے دوران چترال سی پیک کے ذریعے چین سے منسلک ہو جائے گا، ایم پی اے سلیم خان

چترال(بشیر حسین آزاد)ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہا ہے کہ چترال کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے۔یہ بات اُنہوں نے چترال کے اندرونی سڑکوں کی بہتری کیلئے مختص 2کروڑ75لاکھ روپے کے اسکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں کے اندر چترال کا رابطہ CEPECکے ذرئع چائینہ تک ہورہا ہے اور چترال کے اندر 1200میگاواٹ کے7نئے بجلی گھر سی پیک منصوبوں کے تحت بن رہے ہیں۔اور اس سال جولائی تک لواری ٹنل منصوبہ بھی اپنی تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں منظورشدہ گولین گول پاؤرپراجیکٹ بھی اس سال اپنے تکمیل کو پہنچ رہا ہے جس سے 30میگاواٹ بجلی سب سے پہلے چترال ضلع کو ملے گا اور باقی بجلی نیشنل گرڈ کو جائیگا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اور دیگر موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button