کھیل

داسو کوہستان میں روایتی کھیل کھیسوں کے مقابلے

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان کے تحصیل داسو میں محکمہ ثقافت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے این ڈی او پاکستان نے قدیم ثقافتی کھیل کا انعقاد کیا جس کو مقامی زبان میں ’’کھیسیوں‘‘ کہا جاتاہے ۔ یہ کھیل داسو ٹاون کے قریبی علاقے اباسین کے کنارے سگل میں کھیلا گیا جہاں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ این ڈی او پاکستان کے ایگزیکٹیو کوآرڈنیٹر علیم اللہ یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کھیل کے انعقاد کا مقصدپرانے کھیلوں کو اجاگر کرناہے۔ کوہستان کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے معدوم ہونے والے کھیلوں میں نئی جان ڈال دی ہے ۔ اس ضمن میں پورے کوہستان میں گراونڈ نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو اباسین دریاکے کنارے کھیل کھیلنا پڑا۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے مسائل کا بھی ذکر کیااور حکومت سے کوہستان کے نوجوانوں کی تعلیم ، صحت اور کھیل کود کے بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی بخت الرحمن اور محمد امین نے کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button