حادثات

یاسین:‌ساٹھ سالہ سابق فوجی کی نعش پہاڑ سے درآمد

یاسین (ڈسڑکٹ رپورٹر) یاسین کے بالائی علاقہ قرقلتی کے رہائشی 60سالہ ریٹائرڈ فوجی شاہ خان نعش گاوں سے متصلہ پہاڑ سے برآمد ہواہے۔

ذرائع سے معلوم ہو ہے کہ قرقلتی نامی گاوں کے رہائشی شاہ خان ولد دلاور خان  گزشتہ صبح گاوں سے متصلہ پہاڑ پر آذاد چرائی کے لیے موجود اپنے خوش گاے کے رکھوالی کے لیے گیا تھا۔ شام تک گھر واپس نہ آیا، تو خاندان کے افراد کی درخواست پر گاوں کے باسیوں نےشاہ خان کی تلاش شروع کردی۔ کچھ افراد پہاڑ پر گئے، لیکن سراغ نہ ملا۔ اگلی صبح پھر تلاش شروع کر دی گئی، اور اس بار شاہ کی لاش پہاڑی پر ملی۔

گاوں والوں کی دی ہوئی معلومات کے مطابق لاش کے قریب لکڑی کی ایک گھٹڑی بھی پڑی ملی ہے، مگر شام تک گھرنہ آیا ۔گھروں کے اعلاع پر گاوں والے رات کو ہی شاہ خان کو تلاش کرنے کے لیے پہاڑ پر چڑگیں مگر شاہ خان کو تلاش کرنے میں ناکام رہے ۔گاوں والوں کے جانب سے اگلے دن بھرپور کوشش کے بعد شاہ خان کے نعش کو ایک پہاڑی سے برآمد کیا ۔گاوں والوں کے مطابق نعش کے قریب لکڑی کے کچھ آپس میں جڑے ٹکڑے بھی ملے ہیں، جنہیں شائد مرحوم پیٹھ پر لاد کر گھر لانا چاہتا تھا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شائد انہیں پہاڑ پر دل کو دورہ پڑا،جو مہلک ثابت ہوا۔

مرحوم کو آبائی گاوں میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button