گلگت بلتستان

این ایل آئی نے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لے کر وطن کے دشمنوں کا صفایا کیا۔ فورس کمانڈر نادرن ایریاز

گلگت( فرمان کریم ) فورس کمانڈر نادرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے بونجی میں این ایل آئی کےپاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی زندگی صرف وہ لوگ اپناتے ہیں جو وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔ یہ مخص پیشہ ہی نہیں بلکہ ایک عبادت بھی ہے۔ میری آپ کو یہ نصیحت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بھروسہ رکھیں ۔ آپ کی بہادری اور جوانمردی سے دشمن ہمارے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گی۔ این ایل آئی نے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لے کر وطن کے دشمنوں کا صفایا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج آپ کی بنیادی فوج تربیت مکمل ہونے اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنا باعث مسرت ہے۔ آج کا دن آپ کی فوجی زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے آج آپ سپاہی کی حیثیت سے پاک فوج کی مایہ ناز رجمنٹ میں شامل ہو رہے ہیں مادر وطن کی حفاظت آپکی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس مقدس فرض کو نبھانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرینگے اور اس کی پوری اہلیت بھی رکھتے ہیں۔ وطن عزیز کی سربلندی اور حفاطت کے لئے ہر دم تیار ہیں اور رہیں گے۔ آپ کی تربیت کا مرحلہ ہم سب جانتے ہیں جو ایک آسان مرحلہ نہیں تھا۔ لیکن آپ کی بالا آفسیران ، آپ کی سٹاف اور ٹریننگ کے باقی ذمہ دارن اور آپکی بھرپور انتھک محنت سے آج ممکن ہو ا کہ آج آپ اپنی پاسنگ آوٹ کے دن دیکھ رہےہیں۔ اور آج کے بعد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے آج آپ نے وطن عزیز کی سرحدوں کی دفاع کا جو اعادہ کیا ہے اُس کو آگے لے کر چلیں گے۔ اللہ کے کرم سے آپ آج اس قابل ہے کہ اس ذمہ داری کو احن طریقے سے انجام دیں گے۔ آپ نے جس پیشے کا انتخاب کیا ہے اس میں عزت و وقار ہے جینے اور بہادری و جوانمردی سے رہنا یہ ایک راستہ ہے جو کہ آپ کی فرایض کی انجام دہی میں سب سے بڑا مقام ہے۔

پاسنگ آوٹ میں این ایل آئی کے 3کمپنی شیر خان شہید، لا لک جان شہید اور میجر وہاب شہید ااور 4پلاٹون کے 610ریکروٹس نے شرکت کی ۔ اس موقع پر این ایل آئی کے چاق وچوبند دستے نے فورس کمانڈر نادرن ایریاز کو سلامی دی ۔ فورس کمانڈر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔ میجر وہاب شہید کمپنی نے بہتر کارکردگی پر ٹرافی مہمان خصوصی سے حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button