سکردو میں یک روزہ ‘حسین سب کا’ کانفرنس منعقد
سکردو ( پ۔ر) معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن کے زیر اہتمام 24 واں عظیم الشان حسین سب کا کانفرنس اتحاد بین المسلمین سکردو میں منعقد ہوئی کانفرنس میں ملک بھر سے جید علما ء کرام ،شعرا ،ادیب اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے اس موقع پر تمام مسالک کے علما کرام نے دو ر حاضر میں اتحاد اُمت کے لئے امام حسین ؑ کی ذات مقد س کو بہترین مشعل راہ قرار دیا ہمار ا خدا،کعبہ ،کتاب اور قبلہ ایک ہے تو تفریق کس بات پر ہے حسین ابن علی ؑ کی مقدس ذات اسلام کا مرکز و محور ہے مقررین اور شعرا نے اپنے کلام میں مسلمانوں کے درمیان امن بھائی چارگی کی فضا کو مستحکم کرنے پر زور دیا کانفرنس میں علما کرام نے کہا کہ ہمیں آپس کی سیاسی چقپلس اور رنجش کو مذہب اور دین کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے جس قدر آج دنیا کے اُفق پر مسلمان تذبذب کا شکار ہے تو وہ ہماری ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے ہیں اس موقع پر علماکرام نے کہا کہ اسلام اور حسین ابن علی ؑ کی ذات لازم ملزوم ہے دنیا میں فتنہ و فساد پھیلانے والے یزید ہوسکتے ہیں اور حسین ؑ کی ذات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسلہ نہیں ہے مغریب نواز طاقتوں کی وجہ سے پاکستان میں اسلامی وحدت کو شدید خطر ہ لاحق ہے مقررین نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کے لئے شیعہ سنی اتحاد صرف اور صرف حسین ابن علی ؑ کی ذات گرامی کو نمونہ عمل بنا کر ہی ممکن ہے۔
ملک کے نامور خطیب اہلسنت آف گولڑہ شریف مفتی محمد عبداللہ وارثی نے کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات تمام عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اہلسنت اور اہل تشیع میں کوئی مسلہ نہیں ہے جو لوگ مسلہ کھڑ ا کرتے ہیں ان کا اسلام اور شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں ہے دنیا امن کا گہوارہ تب بنے گا جب تمام مسلمان ایک دوسرے کو تسلیم کرے اُنہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دنیا میں فساد پھیلانے والوں کا سلام اور شیعہ سنی سے کوئی تعلق نہیں ہے ملک میں مفاد پرست سیاستدان شیعہ سنی ،مسلکی تقسیم کے زریعے اقتدار پر آجاتے ہیں جو کہ خطرناک اور ملکی استحکام کے لئے چیلنج ہے اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گلگت بلتستان کی طرح امن کا نظام چاہتا ہوں۔
سکردو میں ہونے والے اتحاد امت کانفرنس حسین ؑ سب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام اور مقررین نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے جس کا پیغام امن و آشتی ہے اس موقع پر علما کرام نے حسین ؑ سب کا کانفرنس کو گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے بہترین ذریعہ قرار دیا۔
معروف قاری ڈاکٹر اکرام اللہ نے قرآن کی پرسوز آواز میں تلاوت پڑھی اور کہا کہ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ چلاس کے سابق ڈپٹی کمشنر آدم خان نے کہا کہ امام حسین نے ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف جہاد کا علم بلند کیا مسلمان آج تفریق کا شکار ہے ہمیں ایک قوم و ملت بن کر اپنی حیثیت قائم رکھنے کی ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے اندر تفریق پیدا کررہے ہیں ہمیں لسانی اور علاقائی تعصب کو ختم کرکے ایک متحد قوم بننے کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان میں ایک اسلامی معاشرہ قائم کریں گے۔
اس موقع پر شنکیاری سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر رستم نامی نے کلام پیش کیا۔ اس موقع پر عیسائی پادری سجاد مسیحی نے کہا کہ حسین ابن علی سے دوستی صدیوں پرانی ہے اس طرح کے پروگرام تمام مسالک کو ایک پیچ پر متحد کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔
اس موقع پر گلگت کے معروشاعر حفیظ شاکر نے کلام پیش کیا محفل کے میزبان سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان پروفیسر غلا م حسین سلیم نے میزبانی کے طور پر خطبہ دیا اور کہا کہ امام حسینؑ کی قیام کا اصل مقصد حق اور
باطل کی پہچان تھی اس موقع پر معروف قصیدہ خواں اقبال ساقی نے کلام پیش کیا انجمن نوربخشیہ کے میر مولانا محسن علی نے کہا کہ مسلمان آج جس کرب دور سے گزر رہے ہیں جس کی خاتمے کے لئے ہمیں اپنے صفوں میں اتحادو یگانت پیدا کرنے کی ضرورت ہے قرآن پاک اسی درس کی تعلیم دیتا ہے حسین ابن علی ؑ کی عظیم قربانی کی بدولت آج ہم سب ایک جھنڈے تلے متحد ہے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ا گر امن قائم ہے تو حسین ابن علی ؑ کی ذات مقد س سے محبت و الفت کا نتیجہ ہے اس موقع پر بابائے بلتی اخوند محمد حکیم نے مسلمانوں کی اتحاد کے موضوع پر بلتی زبان میں کلام پیش کیا اس موقع پر نامور عالم دین انجمن اہلسنت شبیر حسین نے کہا کہ یوم حسین ؑ منانے کے بعد ہمیں آپس میں اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے نبی پاک کی دین جو کہ امن و آشتی کا محور ہے ہمیں اس پر قائم ودائم رکھنے کی ضرورت ہے دین محمد پر آنچ آئے تو حسین ابن علی ؑ نے کربلا کی تپتی صحرا میں عظیم قربانی پیش کرکے اسلام بچایا اس موقع پر گلگت سے تشریف لائے شاعر غلام محمد نسیم نے کلام پیش کیاجبکہ مولانا عبدلکریم غزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے بدقسمتی سے آج دنیا کے مسلمان خلفشار کا شکار ہے اس موقع معروف شاعر جمشید خان دکھی نے کلام پیش کیا اور داد وصول کئے اس موقع پر انجمن امامیہ بلتستان کے نائب امام جمعہ علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انسانیت کا مرکز حسین ابن علی ؑ کی ذات ہے کفر اور اسلام مخالف طاقیتں اسلام کا اصل چہرہ مسخ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ ملک کے معروف منقبت خواں شاد مان رضا نے منقبت پیش کیا ۔
معروف ادبی تنظیم بز م علم و فن کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کانفرنس حسین سب کاکا نفرنس کی جھلکیاں ،
1۔عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن پاک ڈاکٹر اکرام اللہ کی خوش الحان و سریلی آواز میں قرآن پاک سے محفل کا آغاز ۔
2۔ملک کے معروف پروفیسر شاعر ڈاکٹر سورج نیرائن لال شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے ۔
3 ۔ بلتستان کے حسین آواز کے مالک منقبت خواں یاور مرغوب نے محسن نقوی کا منظوم کلام پیش کیا ۔
4۔تمام مسالک کے علما کرا م نے اتحاد بین المسلمین کا مرکز امام حسین ؑ کی ذات گرامی کو قرار دیا ۔
5 ۔شرکا ء کی جانب سے اتحاد بین المسلمین زندہ باد کے نعروں سے کانفرنس ہال گونجتی رہی ۔
6 ۔کانفرنس ہال کے باہر کثیر تعداد میں لوگوں نے سکرین کے زریعے محفل دیکھا ۔
7 ۔ہندو مذہب سے تعلق برصغیر کے نامور شاعر نیرائن لال نے امام حسین ؑ پر خصوصی کلام پیش کرکے خوب داد تحسین وصول کیا ۔
8 ۔ملک کے مختلف شہروں سمیت گلگت بلتستان کے دسویں اضلاع سے تمام مسالک کے علما ،دانشور ،شعرا اور ادیبوں نے کانفرنس میں شرکت کیں ۔
9 ۔ہندو شاعر نیرائن لال کو گلگت بلتستان کے سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان کی جانب سے اعلیٰ کلام پیش کرنے پر 20 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا ۔
10 ۔اس موقع پر ملک کے نامور منقبت خواں و نوحہ خواں سید شاد مان رضا نے منقبت بحضور امام حسین ؑ پیش کیا ۔
11 ۔اس موقع پر ملک کے مشہور خطیب اہلسنت دربار گولڑہ شریف پیر مفتی محمد عبداللہ نے اتحاد مسلم کے موضوع پر خطاب کیا ۔
12۔حسین ؑ سب کا کانفرنس میں گلگت بلتستان کے حکومتی اراکین سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان،چیئرمین سینڈنگ کمیٹی اشرف صدا ،رکن کونسل وزیر اخلاق حسین ،رکن کونسل سلطان علی خان نے خصوصی شرکت کی ۔
13 ۔حکمران جماعت کے اراکین سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندگان نے کانفرنس میں شرکت کی ۔
14 ۔ تمام خطبا ،شعرا ،ادیبوں اور دانشوروں نے کانفرنس کو اتحاد اُمت کا بہترین نمونہ قرار دیا ۔