خواتین کی خبریں

شگر: خواتین کو قانونی مشاورت دینے کیلئے قائم لیگل ایڈ سنٹر کی افتتاحی تقریب

شگر(نامہ نگار)چیف آف پارٹی سمال گرانٹ ایمبسڈر فنڈ یو ایس ایڈ سید اشرف صدیقی نے کہا ہے کہ ہمار ا مشن یہاں کے اداروں کو مستحکم بنانے کیساتھ لوگوں کےمسائل کو حل کرنا ہے۔ہم لوگوں کو نئے راستے دکھاتے ہیں۔ ہم اس خطے میں مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں۔شگر کو اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے ۔ہمیں اس بات پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ یہ خوبصورت خطہ پاکستان کا حصہ ہے۔جبکہ یہاں کے لوگ انتہائی باشعور ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگر میں سمال گرانٹ ایمبسڈر فنڈ پروجیکٹ یو ایس ایڈ کےتحت خواتین کو قانونی مشاورت دینے کیلئے قائم لیگل ایڈ سنٹر کی افتتاحی تقریب اور الشہباز ویمن آرگنائزیشن کی آفس کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

شگر میں سمال گرانٹ ایمبسڈر فنڈز پروجیکٹ یو ایس ایڈ تحت خواتین کو قانونی مشاورت دینے کیلئے قائم لیگل ایڈ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح چیف آف پارٹی سمال گرانٹ ایمبسڈر فنڈ سید اشرف صدیقی نے کیا۔جبکہ الشہباز ویمن آررگنائزیشن کی آفس پہنچنے پر صدر سکینہ بی،ممبر بی او جی ایاز شگری اور دیگر نے انکا استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ر ا مشن یہاں کے اداروں کو مستحکم بنانے کیساتھ لوگوں مسائل کو حل کرنا ہے۔ ہم ان اداورں کو اس قدر مستحکم کرکے دیتے ہیں کہ ہمارے پروجیکٹ ختم ہونے کے بعد یہ ادارے خود یہاں مسائل کو حل کرسکیں۔ ہم لوگوں کو امیداور یقین کی منزل دکھاتے ہیں۔ شگر کو اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے ۔ہمیں اس بات پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ یہ خوبصورت خطہ پاکستان کا حصہ ہے۔جبکہ یہاں کے لوگ انتہائی باشعور ہیں۔ہم مستقبل میں اس خطے میں مزید کام کرنے کے خواہاں ہے۔جی بی کام کرنے کی مجھے خصوصی دلچسپی ہے ۔ محمد جعفرجی بی کیلئے بڑی خدمات ہے ان کی جانب سے جی بی میں کام کرنے کیلئے ہمیں رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔اس سے پہلے ممبر بورڈ آف گورننس ایاز احمد شگری نے معزز مہمانوں کو شگر کے طبعی خدوخال اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے شگر کو قدرتی حسن کیساتھ بے پناہ قدرتی وسائل سے بھی نوازاہے۔کولڈ ڈیزرٹ ،پہاڑ،برف،برفانی چوٹیاں،ندی نالے ،دریاء،جیمز سٹون سب یہاں پایا جاتا ہے۔ تاہم ان وسائل کو برؤکار لانے کیلئے علاقے میں اداروں کی قیام اور تربیت گاہوں کی اہم ضرورت ہیں۔صدر الشہبار ویمن آرگنائزیشن شگر سکینہ بی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہاں کے خواتین اپنے حقوق سے واقف نہیں جس کی وجہ سے ان کی حقوق سلب ہورہے ہیں۔ ان اداروں کے یہاں آنے سے یہاں کے خواتین کو بھی ایک امید پیدا ہوا ہے کہ ان کی حقوق کی بھی کوئی ضامن ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکردو حسن جہانگیر نے لیگل ایڈ سنٹر کی قیام کو خوش آئند اور اس علاقے کی خواتین کیلئے ضرورت قراردیا۔ انہوں نے پروجیکٹ ادارہ کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ بار سکردو اس پروجیکٹ ختم ہونے کے بعد بھی اس سنٹر کو اپنی طور پر بھی قائم رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button