معیشت

اشکومن: ایوب ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے اشکومن کے 30مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پارسل تقسیم کئے

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ ایوب ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے اشکومن کے 30مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پارسل تقسیم کئے گئے ،پارسل میں 20کلو آٹا ،5کلوکوکنگ آئل،5کلو چاول ،جام ،کھجور ودیگر اشیاء شامل تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایوب ہمدرد فاؤنڈیشن کے چئیر مین راجہ ایوب نے کہا کہ فاؤنڈیشن گزشتہ تین سالوں سے رمضان کے بابرکت مہینے میں مستحقین میں فوڈ پیکیج تقسیم کررہی ہے جس کا مقصد غریب افراد کو بھی رمضان کے خوشیوں میں شریک کرنا ہے،اس دفعہ اشکومن کے تیس مستحق خاندانوں میں پارسل تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ کل گاہکوچ میں بھی مستحق اور ضرورتمند افراد میں اشیا ئے خوردونوش کے پارسل تقسیم کئے جائیں گے۔اس موقع
پر تحصیلدار اشکومن خالد انور اور ایس ایچ او چٹورکھنڈ تھانہ محبت خان نے مستحق افراد میں پارسل تقسیم کئے۔چئیرمین ایوب ہمدرد فاؤنڈیشن راجہ ایوب نے کہا کہ مذکورہ فوڈ پیکیج کا اہتمام ڈاکٹر بلقیس اور ان کی فیملی نے کیا ہے جس پر فاؤنڈیشن ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button