متفرق

غذر میں گرمیوں کے ساتھ برف کا کاروبار بھی بڑھنے لگا

غذر(محبت حسین دانش) پہاڑو ں پر موجود برف اب روزہ داروں سے دور نہیں ،وادی غذر میں اپنی نوعیت کا پہلا کاروبار ۔ قدرتی برف سے بھری گاڑیوں کے گرد گاہکوں کا رش لگنے لگا ۔گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی غذرمیں اپنی نوعیت کا پہلا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔ لوگوں نے پہاڑوں سے قدرتی برف شہر پہنچا کر کمائی کا ذریعہ بنا دیا۔وادی غذر کے پہاڑ اب بھی برف سے ڈھکے ہوئے ہیں ۔جہاں سے محنت کش برف لاکر ایک طرف روزہ داروں کے لئے افطاری کا ساماں بناتے ہیں وہاں روزانہ ہزاروں کمانے کا ذریعہ بھی بناتے ہیں ۔ برف کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ہم نے نہ صرف برف کو کاروبار کا ذریعہ بنا لیا ہے بلکہ روزہ داروں کے لیے صاف اور قدرتی برف فراہم کرکے ثواب بھی کما رہے ہیں۔دوسری طرف پہلی بار گرمیوں میں قدرتی برف ملنے سے روزہ داروں کی خوشیاں بھی قابل دید ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button