صحت

ذبح شدہ مرغیاں دکان کے باہر لٹکانے پر پابندی عائد ہے، فوڈ انسپکٹر سکردو

سکردو ( رضاقصیر ) فوڈ انسپکٹر حسین خان اخونزادہ نے کہاہے کہ مرغی مارکیٹ میں صفائی کے فقدان کے باعث بڑے مسائل پیش آرہے تھے ہم نے چھاپوں کے ذریعے نظام کو کافی حد تک درست کیا ہے آئندہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا یہ بات انہوں نے مرغی مارکیٹ میں چھاپوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہاکہ مرغی ذبح کر کے دکانوں کے باہر لٹکا کر رکھنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اائندہ گاہکوں کے سامنے مرغی زبح کرنا ہوگی کسی دکاندار کو باسی گوشت فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی قانون کی خلا ف روزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سکردوشہر میں گراں فروشی کا فی حد تک کم ہو گئی ہے اور روزانہ کی بنیادی پر مارے جانے والے چھاپوں کے بڑے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں آئندہ کسی دکاندار کو رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کے ساتھ قانون کے تحت نمٹا جائیگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button