شگر پولیس کی کامیاب کاروائی، دو منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

70 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(کرائم رپورٹر)شگر پولیس کی کامیاب کاروائی ۔ دو منشیات فروشوں کو منشیات سمیت دھر لیا۔ملزمان سے چرس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس سٹیشن شگرکے ایس ایچ او محمد زمان شگری نے خفیہ اطلاع پر تھورگو ر شگر انٹری پوائنٹ پر ناکہ لگاکر دو ملزمان عنایت اور محمد حسین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سکردو سے گاہکوں چرس سپلائی دینے آرہے تھے۔دونوں ملزمان سے منشیات برآمد کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔جبکہ مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ملزمان کیخلاف ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان سکردو سے منشیات شگر لارہے تھے جسے مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے شگر انٹری پوائنٹ پر ناکہ لگاکر گرفتار کرلیا۔ملزمان سے چرس برآمد کرلیا ہے جبکہ ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی محمد زمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ناکے کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی امید کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ شگر میں کسی کو بھی معاشرہ خراب کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے اور معاشرے سے منشیات کی اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے شگر پولیس کو چوکس کیا ہوا ہے اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ اس لعنت سے ضلع شگر پاک ہو ۔۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔