سیکریٹری اطلاعات نے گلگت پریس کلب کا دورہ کیا

گلگت( پ ر) سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین نے منگل کے روز گلگت پریس کلب کا دورہ کیا اور زیر تعمیر بلڈنگ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلق ٹھکیدار کو ہدایات جاری کئے اس مو قع پر صدر گلگت پریس کلب اقبال عاصی نے نئی بلڈنگ کی تعمیر کی وجہ سے پریس کلب ہال کو پہنچنے والے نقصان اور اس کی مرمت اور دیگر ضروریات کے متعلق آگاہ کیا۔ جس پر سیکر یٹری اطلاعات نے یقین دہانی کرا ئی کہ وہ محکمہ تعمیرات کے متعلقہ حکام کی مشاورت سے پریس کلب کی زیر تعمیر عمارت میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے انھو ں کہاکہ صوبائی حکومت ملک کے دیگر پریس کلبوں کی طرح گلگت پریس کلب کو بھی جدید اور معیاری پریس کلب بنانے کے لے تمام اقدامات کر رہی ہے تاکہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کو بھی وہ تمام سہولیات اور وسائل دستیاب ہوں جو ملک کے دیگر صوبوں کے صحافیوں کوحاصل ہیں صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے دورہ گلگت پریس کلب کے مو قعے پر ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد کے علاوہ سینیئر صحافی خورشید احمد ، امتیاز علی سلطان اور ندیم خان بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments