متفرق

شگر: علمائے کرام اپنے خطابات میں امن بھائی چارگی اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیں، ڈپٹی کمشنر شگر

شگر(عابدشگری) علمائے کرام اپنے خطابات میں امن بھائی چارگی اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیں تاکہ معاشرے میں امن امان اور مذہبی بھائی چار گی کی فضا ہمیشہ قائم رہ سکیں ۔ضلع شگر میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم ہے اسے تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ مل کر مزید مستحکم کریں اور باہر کسی قسم کی شر انگیزی کی کوشش ہوئی تو ہم سب مل کر اس کا دفاع کیا جائے گا ۔ محرم امن اور بھائی چارگی کا مہینہ ہے ۔ اسلام میں اس ماہ کی حرمت اور تقدس کا احترام تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس میں محرم الحرام میں امن و مان کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر و علماء کرام نے کہا۔محرما الحرام میں امن و مان کی صورتحال اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے ڈی سی شگر کی آفس میں اجلاس منعقد ہ ہوئی۔ جس میں تمام مسالک کے علماء اور رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر ولی خان نے کہا ہے کہ شگر میں قیام امن کے لئے علمائے کرام کا کردار قابل ستائش ہے تاہم اس پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اپنے خطابات میں امن بھائی چارگی اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیں تاکہ معاشرے میں امن امان اور مذہبی بھائی چار گی کی فضا ہمیشہ قائم رہ سکیں انہوں نے کہا کہ شگر ایک پر امن علاقہ ہے یہاں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد آپس میں بھائیوں کی طرح زندگی گزار رہی ہے جس پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چائیے ڈی سی شگر نے کہاکہ شگر میں قیام امن اولین ترجیح ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملکر اس پائیدار امن کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی شگر سید الیاس نے کہا کہ ضلع بھر میں ضلع بھر میں 142سے زائد مقامات پر مجالس عزا منعقد ہوں گے جس کے لئے ہمارے پاس صرف 76پولیس اہلکار موجود ہیں جس کے باعث قلیل پولیس فورس کے ساتھ ان تمام مجالس کی سیکورٹی سنبھالنا مشکل ہے جس کے لئے شگر بوائز اسکاوٹس سے مدد لی جائے گی انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ علاقے میں موجود علمائے کرام اور عمائدین اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی رواداری کو فروغ دیں تو سیکورٹی کے بغیر ہی مجالس منعقد کرسکتے ہیں ایس پی شگر نے کہا کہ چیک پوسٹوں کو چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور کسی بھی اجنبی شخص کو ضلع میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اعظم خان نے کہا کہ ضلع شگر میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم ہے اسے تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ مل کر مزید مستحکم کریں اور باہر کسی قسم کی شر انگیزی کی کوشش ہوئی تو ہم سب مل کر اس کا دفاع کیا جائے گا ،۔امام جمعہ شگر سید طہ الموسی نے کہا کہ شگر کی مثالی امن علماء کی بدولت ہے اور علماء ہمیشہ اس خطے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ایم ڈبلیو ایم شگر کے سیکریٹری جنرل شیخ کاظم ذاکری نے کہا کہ محرم امن کا مہینہ ہے۔ اس ماہ کی حرمت کا خیال دور جاہلیت میں رکھا جاتا تھا۔امام حسین ؑ نے اپنے جانثار ساتھیوں کی قربانی اسلام کی بقاء کیلئے دی اورچ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button