تعلیم

ڈگری کالج چلاس کی نئی عمارت میں قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس کا آغاز فروری سے ہوگا

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس کے آغاز کے لئے ڈگری کالج سے ملحقہ بلڈنگ اور اراضی محکمہ ایجوکیشن نے قراقرم یونیورسٹی کے سپرد کر دی۔ فوکل پرسن کے آئی یو،یونیورسٹی کیمپس ایڈ منسٹریٹرڈاکٹر محمد شاہنواز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزپروفیسر جمشید پرنسپل ڈگری کالج چلاس اویس احمد نے زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن اور قراقرم یونیورسٹی کے مابین کیمپس کے لئے عمارت اور اراضی کی ہینڈنگ ٹیکنگ کی گئی اور تحریری دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔صحافیوں سے گفتگو میںیونیورسٹی دیامر کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز نے کہا کہ دیامر میں یونیورسٹی کیمپس کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر حکومتی کوششوں سے کیمپس منظور ہوا۔کیمپس فروری مارچ میں باقاعدہ شروع ہوگا۔ دیامرکیمپس میں الیکٹریکل،سول انجینئیرنگ،مکینیکل انجئینئیرنگ، آرکیالوجی،فاریسٹری،ایگریکلچر سمیت چھے سات ڈپارٹمنٹس شروع کئے جائیں گے۔دیگر ڈپارٹمنٹس بھی عمائدین سے مشاورتی میٹنگ کے انعقاد کے بعد ضرورت کے پیش نظر قائم کئے جائیں گے۔جلد ہی کیمپس میں عملے کی بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔عمارت کی حفاظت کے لئے چو کیدار تعینات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر کیمپس اور ہنزہ کیمپس کا سٹیٹس ایک ہی ہے۔ پورے پاکستان میں آٹھ کیمپسز میں سے دو گلگت بلتستان کو ملنا اعزاز کی بات ہے۔ گورنر،وزیر اعلیٰ،سیکرٹری ایجوکیشن اور دیامر کی سیاسی قیادت اور وزراء کی محنت سے کیمپس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔کیمپس کی عمارت فزیکلی طور پر آج ہینڈ اوور ہوئی ہے۔موجود عمارت میں ضروریات پوری کر کے کلاسز کا آغاز کر دیں گے۔کیمپس کے لئے ایچ ای سی سے ایک سو ستاون ملین روپے ڈیمانڈ کی ہے۔ایک سو ستائیس ملین کی ریلیز مل جائے گی۔دیامر کے کیمپس میں طلباء کی تعداد بہت زیادہ ہے۔سکل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کا بھی انعقاد کریں گے۔ملک بھر سے بھی طلباء یہاں آکر مستفید ہونگے۔فیسیں انتہائی مناسب اور نارمل رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان یکم نومبر کو دیامر یونیورسٹی کیمپس کا اففتاح بھی کر لیں گے۔

عوامی حلقوں اور طلباء نے یونیورسٹی کیمپس کے آغاز پر صدر پاکستان،گورنر ، وزیر اعلیٰ ،دیامر کی سیاسی قیادت،سیکرٹری ایجوکیشن ،وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button