عوامی مسائل

گاہکوچ غذر میں محکمہ سول سپلائی عوام کو چوکر ملا، پُرانا، آٹا کھلا رہا ہے

غذر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ سول سپلائی کی طرف سے چوکر ملاآٹا تقسیم ہونے سے عوام بدبو دار، مضر صحت، آٹا کھانے پر مجبور ہیں۔

ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے گودام سے عوام کو2011اور2014کے دوران پنجاب سے خریدا گیا گندم تقسیم کیا گیا، جو کھانے کے قابل ہی نہیں ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دکانوں میں فائن اور دانہ دار آٹے کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے حالانکہ پنجاب اور گلگت بلتستان کے کسی بھی علاقے سے غذرمیں پرائیوٹ سیکٹر کے لئے ایک دانہ گندم بھی نہیں آتا ہے۔ غذر میں موجود ان دکانوں میں یہ آٹا کہاں سے آتا ہے اس حوالے سے انتظامیہ اور محکمہ خوراک دونوں خاموش ہیں۔

دوسری طرف عوام آٹے کے حصول کے لئے در در کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہیں، اور فلور ملز اور دکانوں سے 1800روپے کے حساب سے آٹا خرید رہے ہیں۔

اعلی حکام کو روزانہ شکایات ملنے کے باوجود بھی غفلت برتنے والے افراد کے خلاف کوئی کارروئی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

جو آٹا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے عوام میں تقسیم کیا گیا تھا وہ کھانے کے قابل نہیں ہے۔ کئی علاقوں کے عوام کو تاحا ل ستمبر کا کوٹہ نہیں ملا ہے، جبکہ دوسری طرف ذخیرہ اندوزوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ 600سو روپے میں ملنے والا آٹا بلیک مارکیٹ میں 1800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح،

بلیک میں آٹا فروخت کرنے والے افراد نے بھی لوٹ مار کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ بالائی علاقوں میں ایک تھیلا آٹا کی قیمت 2000 تک پہنچ جاتی ہے، اور عوام مجبوراً مہنگے داموں آٹا خرید رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button