اہم ترینخبریںمعیشت

تاجر برادری دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے رکھیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔ معاونین خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان

گلگت ( پ ر) معاونین خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ او ر فاروق میر نے کہا ہے کہ ٹیکسز کے حوالے سے حکومت نے عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ ان پر پوری طرح قائم ہے، سکردو میں تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کوموخرکیے جانے کا فیصلہ نہایت ہی خوش آئیند ہے جس کو حکومت سراہتی ہے ۔

معاون خصوصی فاروق میر نے کہا کہ گلگت میں حکومتی اراکین کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں کچھ دن پہلے گلگت کی تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کو واپس لینے کا خوش آئیند فیصلہ بھی کیا گیا تھا، مگر اب کچھ عناصر تاجر برادری کو اکسا کر حکومت کی مخلصانہ کوششوں میں خلل ڈال رہے ہیں۔ ٹیکس کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت پریس کانفرنس کے بیانیہ پر اب بھی قائم ہے۔ جی بی کونسل کے اجلاس میں ایجنڈے میں سرفہرست یہ مطالبہ عوامی خواہشات کے عین مطابق وزیر اعظم پاکستان کے سامنے رکھا جا رہا ہے۔ چند روز پیشتر گلگت میں ہونے والی پریس کانفرنس میں تاجر برادری کے نمائیندوں اور میڈیا کے سامنے حکومت گلگت بلتستان کے وزراء اور معاونین نے اس بات کا وعدہ بھی کیا تھا کہ حکومت اس ایشو کو حل کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے، جس کے بعد ہڑتال کی کال کو واپس لے لیا گیا تھا، مگر اب دوبارہ سے ہڑتال کا اعلان کرکے حکومت کی جانب سے کی جانے والی مثبت کوششوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جار رہی ہے۔

فاروق میر معاون خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا ہوگا جس کے عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔ ہم نے پریس کانفرنس میں جو بھی وعدے کیے تھے ہم ان پر اب بھی قائم ہیں۔ مگر دوبارہ ہڑتال کی کال دینے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے، اس کے پیچھے ایسے سیاسی عناصر کار فرما ء ہیں جو کہ گلگت بلتستان میں حکومت ، سول سوسائٹی اور علما ء کی بھرپور کوششوں سے قائم ہونے والے امن کے مثالی ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ سیاسی عناصر حکومت کی کوششوں سے قائم ہونے والے پر امن ماحول کو خراب کرکے علاقے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، علاقے میں گزشتہ ڈھائی سالوں میں موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کے باعث پر امن ماحول پروان چڑھا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے دورے کے موقع پر تالہ بندی اور بازاروں میں احتجاجی ماحول پیدا کرکے خطے کا مثبت تاثر خراب کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ عناصر خطے میں ہونے والی ترقی اور امن دوست ماحول کے درپے ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ عناصر وزیر اعظم پاکستان کے دورے کو ناکام بنانے کے لیئے اس ایشو کو اٹھا رہے ہیں ۔ ہم تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سکون کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھیں۔ دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے رکھیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے زبردستی کاروبار بند کرانے والے عناصر کے کے خلاف ہر صورت کارروائی کریں گے اور قانون حرکت میں آئے گا۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت سکردو میں ہونے والے کونسل کے اجلاس میں یہ ایشو خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا۔ احتجاج کا حق ہر کسی کو حاصل ہے ، تمام مہذب معاشروں میں اپنے مسائل حکومت کے سامنے رکھے جاتے ہیں مگر اس کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا ہر گز قبول نہیں ہے۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اس ایشو کا مثبت حل نکالا جائے۔ مگر احتجاج کی آڑ میں خطے کا امن تباہ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سکون کے ساتھ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔ صوبائی حکومت خطے کی ترقی کے ایجنڈے پر قائم ہے اور ہر صورت معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح کے لیئے اقدامات کرتی رہے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button