سیاست

اراکین کونسل نے وزیر اعظم سے گلگت بلتستان کی آئینی حثیت کی بجائے اپنے لیے مراعات مانگی، انجنئیر محمد اسماعیل

سکردو (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجنئیر محمد اسماعیل نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ بلتستان کھودا پہاڑ نکلا چوہا ثابت ہو ا ۔ بلتستان کے عوام کو وزیر اعظم کے دورے سے بہت سی توقعات تھیں مگر صوبائی حکومت اور ارکین کونسل نے عوام کی توقعات پر پانی پھیر دیا ۔وزیر اعظم کے اعلانات وہی روایتی تھے جو ن لیگ چار سالوں سے کرتے آرہے ہیں۔بلتستان کی عوام نے ان کی نیت دیکھ کر جلسے میں شرکت نہ کرکے ن لیگ کو واضع پیغام دے دیا کہ اب جھوٹے اعلانات سے عوام کو بیووف نہیں بنایا جاسکتا۔

وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کی آئینی حثیت کی بجائے اراکین کونسل اپنی مراعات کو لینے کے چکروں میں پڑھ گے وزیر اعظم نے ٹیکس کے حوالے سے صرف اعلان کیا ہے عملدرآمد ابھی تک نہیں ہوا ہے گلگت بلتستان کی عوام کی نظریں ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کی جانب ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی صوبہ بنائے گی انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظمو ں کے امیدواروں سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود انٹرویو لیا ہے انٹرویو سیشن میں گلگت بلتستان کے تمام امیدواروں نے کھل کر اپنا موقف پیش کیا بہت جلد پی ایس ایف، پی وائی او، خواتین ونگ کا اعلان بلاول بھٹو زرداری خود کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button