جرائم

دیامر پولیس نےاقدام قتل کے جرم میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے

چلاس(کرائم رپورٹ) دیامر پولیس کی کامیاب کاروائی اقدام قتل کے جرم میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان تھانہ کے کے ایچ کو اقدام قتل کے جرم میں مطلوب تھے۔اور انکے خلاف تھانے میں زیر دفعہ 324/506(2)/450/34ت پ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

پولیس میڈیا لیزان کے مطابق ایس ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کے احکامات پرایس ایچ او تھانہ کے کے ایچ حاجی شاکر کی قیادت میں پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر میور،فقیر اور مشتاق ساکنان بارہ کہو کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے زبردستی لڑکی کو طلاق دلانے کے لئے اقدام قتل کیا تھا۔ملزمان سے مزید تحقیقات اور پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button