مٹی سے عقیدت و محبت کی داستان میں گلگت بلتستان نےایک اور قربانی دی، فیض اللہ فراق

گلگت(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ پشاور خود کش بم دھماکہ افسوس ناک ہے ،اے آئی جی اشرف نور کی قربانی دہشت گردوں کی شکست ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مٹی سے عقیدت و محبت کی داستان میں گلگت بلتستان ایک اور لہو رنگ قربانی دے گئی ،گلگت بلتستان حکومت اس افسوس ناک واقعہ پر اظہار افسوس کے ساتھ شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور پسماندگان کی غم میں برابر کے شریک ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک کا بچہ بچہ امن کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments