اہم ترین

سید رضوالدین رضوی کے وفات سے گلگت بلتستان ایک بہادر سیاستدان اور اچھے انسان سے محروم ہوا ہے، سعدیہ دانش

گلگت(پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنیر رہنما و سابق چیرمین پبلک اکاونٹس گلگت بلتستان سید رضویاالدین رضوی کے اچانک وفات پر گہرئے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ سید رضوالدین رضوی کے وفات سے گلگت بلتستان ایک بہادر سیاستدان اور اچھے انسان سے محروم ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام ان کی خدمات کو کبھی نہیں بلا پائنگے۔ مرحوم ایک اصول پسند انسان تھے اور گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرتے رہے۔ مرحوم پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا قیمتی اثاثہ تھا۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائیں۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ان کی رحلت پر 3روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اس دوران تمام تر سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں معطل رہینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button