اہم ترینخبریں

ٹیکس سفارشات پر عمل درآمد کیلئے 5 رکنی کمیٹی اسلام آباد روانہ

گلگت: حکومت گلگت بلتستان سے عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سفارشات پر عمل درآمد کیلئے جمعرات کے روز گلگت سے مولانا سلطان رئیس چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی کے صدارت میں اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ وفد میں انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم اور کور کمیٹی کے رکن عزیز احمد شامل ہیں اور کمیٹی میں اسکردو سے آغا تقی سبزواری اور سکردو انجمن تاجران کے رہنما غلام حسین شامل ہونگے۔ 5 رکنی کمیٹی اسلام آباد میں وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی سے ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی کونسل کا اجلاس طلب کرینگے۔ کونسل کے اجلاس میں ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012 کی منسوخی ممکن ہو سکے گی۔ سینئر وزیر حاجی اکبر تابان بھی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ کونسل کے 3 ممبرز اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button