کھیل

روندو: قائد اعظم فٹ ٹورنامنٹ سٹار اعظم روندو ٹیم نے جیت لیا

روندو( خبر نگار خصوصی) روندو کے علاقے نواشہر میں جاری قائد اعظم فٹ ٹورنامنٹ سٹار اعظم روندکی ٹیم نے جیت لیا ۔ٹورنامنٹ میں کل 20ٹیموں نے حصہ لیں۔ چنگیزی کلب کے زیر اہتما م جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں ینگ سٹار ڈمبوداس کا ٹیم کا مقابلہ سٹار اعظم سے ہوا جس میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سرفراز مسعودی نے میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو فتحیا ب کر الیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا شاندار گول کر نے پر سرفراز مسعودی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے سخت سردی میں بھی کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے۔

ٹورنامنٹ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنما غلام شہزاد آغا تھے دیگر مہمانوں میں بشارت حسین ایڈووکیٹ، بشارت ظہیر اورشیر باز مسعودی شامل تھے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر نے پر مہمانوں نے فائنل کی دونوں ٹیموں کے کھیل کو پسند کیا اور کہا کہ کھیل امن و محبت کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے نوجوانوں کو کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

گزشتہ کئی دنوں سے جاری اس ٹورنامنٹ کا چمپئین بننے پر مہمانوں نے سٹار اعظم کی ٹیم کے کھلاڑی، کوچ اور سپورٹرز مبارکباد بھی پیش کر دی ٹیم کے کپتان ساجد خلیل نے کہا کہ یہ فتح ہمارے سپورٹرز کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے اس کامیابی میں تمام کھلاڑیوں کے بہترین پر فارم کیا رواں سال روندو میں ہو نے والے دیگر ٹورنامنٹس میں بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button