سیاست

جاوید حسین بینکوں کو لوٹنے والا سند یافتہ چور ہے، سید ظفر اقبال صدر مسلم لیگ ن گلگت حلقہ ایک

اسلام آباد (پریس ریلیز)ممبر اسمبلی جاویدحسین کے اخباری بیانات پڑہ کر بے اختیار ہنسی آتی ہے ،گلگت بلتستان کے ایک ایک فرد کو خبر ہے کہ جاوید حسین نے گلگت بلتستان کے بنکوں کو لوٹ کر سند یافتہ چور کی ڈگری حاصل کی ہے وہی سند یافتہ چور وزیر اعلی گلگت بلتستان پر تنقید کر کے معزز بننے کی کوشش میں ہے ،ان خیالات کا اظہار سید ظفر اقبال صدر مسلم لیگ ن گلگت حلقہ نمبر ایک اور عرفان حیدر سینئر کارکن مسلم لیگ ن نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے گلگت بلتستان کا سب سے بڑا کرپٹ شخص آج دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہیں،چور مچائے شور کے مصداق جاوید حسین اپنی چوریاں چھپانے کیلئے عوام سے جھوٹ بول کر توجہ ہٹانا چاہتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جاوید حسین پہلے بنکوں سے لوٹی ہوئی رقم واپس کرے پھر دوسروں پر تنقید کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button