اہم ترین

کمشنر نے ظلم و جبر کی انتہا کردی، ہم نے کشمیریوں کی زمین پر نہیں اپنی زمینوں پر تعمیرات کی تھیں: مقررین

چلاس(بیورورپورٹ)متاثرین گوہرآباد کا دھرنا چھٹے روز میں داخل،گونر فارم میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈیم کمیٹی کے سرکردہ رہنماوں رحمت خان, محمد شعیب و دیگر نے کہا ہم وزیراعلی کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے متاثرین کے وفد کو یقین دلایا ہے کہ عثمان احمد کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی اور وہ کمیٹی تمام معاملات کی انکوئری کے بعد حقائق سامنے لاکر لوگوں کو انصاف فراہم کرے گی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کمشنر دیامر نے ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے ہم نے کشمیریوں کی زمین کے اوپر مکانات تعمیر نہیں کیے تھے بلکہ یہ زمین ہمارے ابا اجداد کی ملکیت ہے ہم نے مستقل رہائش کے لیے مکانات بنوائے تھے اپنی مال مویشی بیچ کر بڑی مشکل سے مکانات بنواے تھے ہماری انکھوں کے سامنے کمشنر کے حکم پر چند منٹوں میں ہمارے گھر بار کو بلڈوزر کیا گیا ۔ ہمارے اوپر تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کر کے کھلے اسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا ابتداء کمشنر نے کر دیا بہت جلد بوری بسترا لے کر کمشنر کشمیر کی طرف روانہ ہو جاے گا۔ اگر وحید شاہ اتنا بہادر ہے تو کشمیریوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہاں جاکر ان کا حساب لے لو ۔ گوہرآباد ہماری وھرتی ہے یہاں ھماری مرضی چلے گی ۔ جتنا ظلم کیا ہے اس کا ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ایک کمیشن بنا کر وحیدشاہ کے اوپر تحقیقات کراے جاے کہ کہیں یہ را کا ایجنٹ تو نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button