کھیل

شگر میں "ستارہ جرات” کلب کے دفتر کا افتتاح

شگر(عابدشگری)صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند دماغ اور صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم اور صحت مند جسم کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں لازمی ہے۔کھیل و تفریح ہمارے روز مرہ زندگی کا ایک حصہ ہیں۔لہذا نوجوانوں کا مثبت سرگرمیوں میں شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان ،مسلم لیگ (ن ) شگر کے صدر طاہر شگری ویگر نے ستارہ جرات کلب شگر کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ستارہ جرات کلب شگر کی مرکزی آفس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی فروغ کیلئے کھیلوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔اس سے معاشرے میں بھائی چارگی اور اخوت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔مثبت کھیل و تفریح سے معاشرے میں تعمیر ترقی کا رجحان پیدا ہوتے ہیں۔اس لئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب توجہ دینے ی ضرورت ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button