خبریں

گلگت بلتستان میں سیاحت اور صنعت کو فروغ دینے کے لئے سندھ کے تاجر اور صنعتکار اپنا کردار ادا کریں گے، گورنر زبیر عمر

کراچی (پ ر)  گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوئی ۔گورنر سند ھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے سیاحت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تاجر اور صنعت کار اپنا کردار ادا کرینگے اور میں خود رواں سال کے جون میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے صنعت کاورں اور تاجروں کے وفد کے ہمراہ گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کروں گا تاکہ گلگت بلتستان میں صنعت کے شعبے کو فروغ مل سکے ۔

گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان کا خطہ بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیئے صوبہ سندھ مختلف شعبوں میں حکومت گلگت بلتستان کی مدد کریگی ۔صوبہ سند ھ سے تعلق رکھنے والے تاجر اور صنعت کاروں کی گلگت بلتستان میں سیاحت ، ہوٹلنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اور گلگت بلتستان میں سمال انڈسٹریز بنانے کے لیئے بھی صنعت کاروں کو مدوع کریں گے جن میں فروٹ پروسسنگ انڈسٹری ، کوٹیج انڈسٹری اور دیگر شعبے شامل ہیں ۔صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تاجر گلگت بلتستا ن میں بنائے جانے والے لوکل پروڈکٹس جن میں کارپٹس اور دستکاری کے اشیا ء شامل ہیں کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک پہنچانے میں بھرپور امداد کریں گے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان چائنا راہداری منصوبے سے مالعموم پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان میں صنعت کاری اور تجارت کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور ان غیر معمولی تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں مسائل کو دور رکرنے کے لیئے گلگت بلتستان اور صوبہ سندھ کے تاجروں اور صنعت کاروں کا ایک مشترکہ فورم قائم کریں گے۔ گورنرگلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بین الاقوامی سطح پر بہترین تہذیب و تمدن اور مضبوط ثقافت رکھنے میں مشہور ہے جس کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سیاح گلگت بلتستان کا دورہ کرتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ان ثقافتی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں تاکہ دونوں صوبوں کے مابین بین الصوبائی ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہوسکے اور دونوں صوبوں کے عوام بھی ایک دوسرے کے ثقافت کے متعلق معلومات حاصل ہوسکیں۔ممبر اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے گورنر سندہ سے درخواست کیا کہ کراچی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے تعلیمی مشکلات کو کم کرنے کے لیئے گرلز اور بوائز ہاسٹلز کی قیام کی ضرورت ہے اس سلسلے میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں بوائز اور گرلز ہوسٹلز کی تعمیر کے لیئے زمین فراہم کریں گے تاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے زیر تعلیم طلباء و طالبات کو رہائش کے بہترین سہولیات فراہم کرسکیں ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء طالبات بہترین تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک و قوم کی خدمت اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار اد کریں گے ۔

گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا کہ اپریل میں چائنا کے مختلف یونیورسٹیز پاکستان کے یونیوسٹریز اشترا ک سے کراچی میں ایجوکیشن ایکسپو کا انتظام کررہے ہیں اس ایکسپو میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سو سے زیادہ طلباء طالبات کو شرکت کا موقع ملے گا جس سے گلگت بلتستان کے طلبا ء و طالبات کو چائنا کے یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گا ۔گورنر گلگت بلتستان کی دعوت پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں اور تاجروں کے وفد کے ہمراہ رواں سال کے جون میں گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کروں گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button