عوامی مسائل

چلاس: تعمیراتی کام کے دوران واٹر سپلائی لائنز لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، شہر میں پانی کی سپلائی معطل

چلاس(مجیب الرحمان)واٹر سپلائی لائینیں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں ،چلاس شہر کے لئے پانی سپلائی منقطع ،شہری پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔پانی کی لائینیں اس وقت ٹوٹ گئیں جب ہرپن داس کے بالائی ایریے میں تعمیراتی کام کے دوران بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے برساتی نالے میں گرائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہرپن داس کے بالائی حصے میں واپڈا ماڈل ویلیج کے لئے پانی کی پائپ لائن بچھانے کا کام جاری تھا۔اور اسی اثناء میں بلندی سے بھاری بھرکم چٹانیں گرائی گئیں۔چٹانوں اور سلائیڈنگ نے پانی سپلائی کی تمام لائینیں اکھاڑ دیں۔جس کی وجہ سے شہر بھر کے لئے پانی سپلائی معطل ہوگیا۔اور شہری مکمل طور پر پانی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔پانی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔ محکمہ واسا کے سب انجینئیر مبشر احمدسے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ سلائیڈنگ سے پانی کی تمام لائینیں ٹوٹ چکی ہیں۔چلاس میں پائپ اور فٹنگ کا سامان دستیاب نہیں ہے۔اس لئے دوسرے شہروں سے سامان منگوا رہے ہیں۔سامان پہنچنے پر لائینیں بحال کر دی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کی دوپہر تک لائنوں کی مرمت کاکام مکمل کر لیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی فراہمی کے لئے کوئی متبادل نظام بھی نہیں ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔کوشش ہے کہ کم سے کم وقت میں پائپ لائینوں کی مرمت مکمل ہو۔دوسری جانب شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی فراہمی کے لئے فائر بریگیڈ اور باؤزرز گاڑیوں کے ذریعے پانی سپلائی کی جائے۔تاکہ پینے کے لئے پانی دستیاب ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button