اہم ترین

برفانی تودے کی زد میں آنے والے دو پی ٹی سی ایل ملازمین کی لاشیں مقامی رضاکاروں نے نکال لیں

چترال(گل حماد فاروقی) جمعرت کے روز پی ٹی سی ایل کا چوکیدار نورالدین اور اس کا بیٹا عبید اللہ برفانی تودے تلے د ب کر جاں بحق ہوئے تھے جن کی تلاش مقامی رضاکار اور ریسکیو ٹیم کررہی تھی۔ حاجی انذر گل نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ پاک فوج کے بلڈوزر نے جائے حادثہ تک راستہ سے برف ہٹاکر صاف کیا تھا مگر اس کے با وجود محکمہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ان لاشوں کو تلاش کرنے کیلئے کوئی Excavator یا دیگر مشنری نہیں لائی گئی ۔ ریسکیو ٹیم بھی بلچہ اور کودال سے کام لے رہے تھے جنہوں نے منگل کے روز کام بھی چھوڑا تھا تاہم بدھ کے روز ریسکیو کے چھ اہلکاروں نے ریسکیوں آپریشن میں حصہ لیا۔

نورا لدین کی لاش منگل کے روز برآمد ہوئی تھی جبکہ اس کے بیٹے عبید اللہ کی لاش بدھ کے روز مقامی رضاکاروں نے برآمد کرکے ورثاء کے حوالہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button