نوجوان

سعید الرحمن ناظم منتخب جبکہ منظور عالم معتمد (سیکریٹری ) اسلامی جمعیت طلبہ گلگت مقرر

گلگت (پ ر) گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا۔ جامعہ قراقرم شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علم سعید الرحمن ناظم منتخب ہوئے جبکہ اسی جامعہ سے شعبہ انوائرنمنٹل سائنس کے طالب علم منظور عالم معتمد اسلامی جمعیت طلبہ مقرر کئے گئے ۔ سعید الرحمن اس سے پہلے سیکریٹری اور اطلاعات کے ذمہ دار رہ چکے ہیں ۔ مبشر عالم جامعہ قراقرم کے اور غالب سعید صدر بزم روشنی منتخب ہوئے۔ استصواب کااجلاس گزشتہ روز ناظم گلگت کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات محمد طاہر شاکر نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا تنظیمی ڈھانچہ ہرسال تبدیل ہوکر نئی قیادت کاانتخاب ہوتا ہے ۔ اس نئی قیادت کے انتخاب کاعمل سالانہ اجتماع ارکان میں ناظم اعلی کے انتخاب سے شروع ہوکر ہر ہر حلقے کے ناظم کے انتخاب کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button