تعلیم

وزیر پور شگر میں‌”توحید ماڈل سکول”‌نے کلاسز کا آغاز کردیا

شگر(عابدشگری)ضلع شگر کا علاقہ وزیرپور میں پہلی بار اعلی معیار کی تعلیم کا ادارہ توحید ماڈل سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔ سکول کا افتتاح معروف ماہر تعلیم و پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے چیئرمین محمد جو نسیم صاحب نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدجو نسیم صاحب نے کہا کہ توحید ماڈل سکول کے قیام سے علاقے میں ہر ایک کو معیاری تعلیم کی سہولت مہیا ہوں گے جبکہ سکول میں تعلیمی کمیٹی میں مختلف مذاہب فکر کی نمائندگی ایک احسن اقدام ہے جس سے ہر طبقہ و مسلک کے طلباء مستفید ہوں گے۔ ہیڈ ماسٹر گرلز مڈل سکول وزیرپور مولانا عبدالمتین نے تقریب سے خطاب میں سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ناظم تعلیم جامعہ بلتستان مولانا عبدالقادر عبدالحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ توحید ماڈل سکول کا قیام علاقے کے لوگوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جس سے ان کے بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ توحید ماڈل سکول کو ماہرین تعلیم ، اعلی تعلیم یافتہ و تجربہ کار سٹاف کی خدمات کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ و مسلک کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر معیاری تعلیم کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔ مختصر مدت کے اندر سکول میں توقع سے بڑھ کر طلباء و طالبات نے داخلہ لیا ہے، والدین کی دلچسپی کے پیش نظر سکول انتظامیہ نے 12 مارچ تک داخلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button