معیشت

شگر: اوپن ٹینڈر کا دعوی کھوکھلا ثابت، تیسری قوت نے ٹینڈر لے اُڑا

شگر(نامہ نگار)محکمہ تعمیرات عامہ شگر کا شفاف میرٹ پر اوپن ٹینڈر کا دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا۔تیسری قوت نے ٹینڈر کا ہائی جیک کرلیا۔کئی بڑے برج الٹ گئے اور کئی حقدار ٹھیکیدار ہاتھ ملتے رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع شگر میں جاری ترقیاتی سکیموں کازیر التوی ٹینڈر محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے آفس میں ہوا ۔ تاہم محکمہ کے دعوے کے برعکس اوپن ٹینڈر نہ ہوسکا۔اور تیسری قوت نے راتوں رات سکیموں کا ٹینڈر من پسند افراد میں بانٹ دیا۔محکمہ کے اعلیٰ حکام کے دست راست ٹھیکیدار بھی ٹینڈر سے باہر ہوگئے جبکہ صوبائی کابینہ کے اہم وزیر کے عزیز بھی ہاتھ ملتے رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق کئی حقدار ٹھیکیدار بھی پری میں کوالیفائی نہ کرنے کی وجہ سے میرٹ پر نہ اتر سکا۔شگر کے اہم سیاسی رہنماء کی اچانک انٹری نے ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کی سارے پلان پر پانی پھیر دیا۔تاہم ٹینڈر اوپن میرٹ پر نہ ہوسکا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button