عوامی مسائل

ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی ترقی کا معاملہ لٹک گیا، فائل 6 ماہ سے محکمہ خدمات (سروسز) میں‌زیرِ التواء

روندو (خبر نگار خصوصی) مختلف سرکاری اداروں میں کام کر نے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرزملا زمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود حل نہیں ہو سکا ۔ ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی اپ گریڈیشن کی فائل 6ماہ سے محکمہ سروسز میں زیر التوا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ لٹکا ہو ا ہے گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری اداروں میں کام کر نے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو متعلقہ حکام کی غفلت کی وجہ سے 25سال میں ایک بار بھی اپ گریڈیشن نہیں ملی ہے جبکہ کلرکل سٹاف کو دو دفعہ اپ گریڈیشن مل چکی ہے آل ڈیٹا انٹری آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق علی نے کہا ہے کہ 113ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو اپ گریڈیشن دینا متعلقہ حکام کی ذمہ داری اور ہمارا حق ہے ہمیں اس سے محروم رکھنا تمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ساتھ نا انصافی ہے انھوں نے چیف سیکر ٹری اور سیکر ٹری سروسز سے مطالبہ کیا ہے ہے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے جائز مطالبات کو حل کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ملازمین کو ان کا جائز حق مل سکے اور مزید لگن سے کام کر نے کاجذبہ پیدا ہو سکے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button