اہم ترین

"عوامی اراضی پر جبری قبضے”‌کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کا کراچی میں‌احتجاجی مظاہرہ

کراچی (پ ر)  عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کی طرف سے کراچی پریس کلب میں گلگت بلتستان میں جاری عوامی اراضی پر جبری قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. جس میں گلگت بلتستان کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مندرجہ ذیل مطالبات پیش کئے:

1. دیامر بھاشا ڈیم کے تناظر میں سینکڑوں اراضی عوامی ملکیتی زمین پر واپڈا کا قبضہ فی الفور ختم کیا جائے اور ماڈل ولیج بنانے کی گمراہ کن بحث کو بند کیا جائے. 

2. خالصہ سرکار کے نام ہر خطے کے تمام اضلاع میں جاری زمینوں کے جبری قبضے کے سلسلے کو فوری روکا جائے.

3. گلگت بلتستان کے معدنیات کا اشرافیہ, غیر مقامی کمپنیوں اور سیٹھوں کو لیز واپس لیا جائے اور اس سلسلے کو فوری بند کیا جائے.

4. سوست ڈرائی پورٹ کو بورڈ آف ٹرسٹیز سے مشاورت کے بغیر این ایل سی کے حوالے کرنے کے خلاف عوامی رائے کو ملحوظ خاطر رکھتے این ایل سی کے ہاتھوں نیلامی کو فی الفور روکا جائے.

اجتجاج سے خطاب میں عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں نے خطے کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کھڑی تمام عوامی تحریکوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی عوامی ملکیت پر قبضے کے خلاف ہمیشہ خطے کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی.

مظاہرے سے این ایس ایف گلگت بلتستان, گلگت بلتستان یوتھ الائنس, دیامر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button