کھیل

گلگت بلتستان والی بال لیگ:‌ گلگت، ہنزہ، غذر اور استور کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی

نگر( اقبال راجوا) نگر میں منعقد ہونے والے گلگت بلتستان کے پہلے والی بال لیگ کے دوسرے دن گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کی ٹیموں نے اپنے مقابلے جیت لئے،غذر جانباز اور دیامر کے کانٹے دار مقابلے کے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز تھے ۔چیف سیکریٹری نے دونوں ٹیموں کو نقد انعام دیئے اور والی بال کورٹ میں اتر کر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔ ان کے ساتھ ممبر ان اسمبلی ،جاوید حسین،کیپٹین سکندر،اور کاچو امتیاز بھی میچ کے اختتام تک موجود رہے۔ پہلا میچ ہنزہ کا مقابلہ ضلع کھرمنگ کی ٹیم کی ٹیم سے جبکہ دوسرا مقابلہ شگر اور گلگت کے درمیا ن ہو ا ،گلگت میونئے اور ہنزہ کی ٹیموں نے تین صفر سے اپنے میچز جیت لئے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے والی بال کورٹ میں دیامر اور غذر کی ٹیموں سے گھل ملتے ہوئے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ میں انتہائی خوشی میں آپ کے پاس گراؤنڈ میں مل کر خوشیاں منانے آیا ہو ں ۔ آج  کے دن دیامر اور غذر کی ٹیموں کو نگر کی سرزمین میں ایک والی اسٹیدئیم میں کھیل کھیل کر رقص کرتے ہوئے مجھے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے۔ غذر اور دیامر کے مقابلے میں ایک سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے غذر کی ٹیم نے اپنا مقابلہ جیت لیاچوتھے اور آخری مقابلے میں استور کی ٹیم نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد سکردو کی ٹیم کو تین دو سے ہرا دیا۔ممبران اسمبلی جاوید حسین،کاچو امتیاز اور اس کے علاوہ دیگر سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سکردو اور استور کی ٹیموں کو نقد انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ گراؤنڈ میں موجود ہزاروں شائیقین نے چاروں مقابلوں کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور اپنی پسند کی ٹیموں کو تالیاں بجا کر داد دی۔ چاروں مقابلوں میں کھیل سے شائیقین لطف اندوز ہونے کے ساتھ مقابلوں پر رواں تبصرے کی مسلسل تڑتڑاہٹ بھی سنتے رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button