خبریں

تسر پولیس سٹیشن گاڑی سے محروم، تین یونین کونسلز کے عوام کی حفاظت کیسے ممکن ہو؟‌

شگر(نامہ نگار)شگر نیالی تا ارندو 100کلومیٹر سے زائد طویل علاقے کا واحد پولیس سٹیشن تسر گاڑی سے محروم۔حساس علاقے کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلاب پور ،تسر اور ارندو پر مشتمل تین یونین کونسلز اور 100سے زائد دیہاتوں پر مشتمل علاقے کا واحد پولیس سٹیشن تسرگذشتہ کئی ماہ سے پولیس موبائل سے محروم ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پولیس سٹیشن کیلئے الاٹ پولیس موبائل پرانا ہونے کی وجہ سے مرمت کیلئے گلگت لے جایا گیا تھا، جہاں مرمت کے بجائے گاڑی کو نیلام کیلئے رکھا گیا ہے۔ لیکن اس کا نعم البدل کوئی موبائل گاڑی تھانے کو فراہم نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے گذشتہ کئی ماہ سے پولیس سٹیشن گاڑی سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ، لاء اینڈ آرڈر اور حادثات کے موقع پر جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔جبکہ اس پٹی کے حساس علاقوں کی سکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button