استور جانے والی سڑک کو شاہراہِقراقرم کے طرز پر تعیمر کیا جائے گا، وزیر اعلی
استور(سبخان سہیل) گلگت بلتستان میں ہماری حکومت نے جو ترقیاتی کاموں کی جال بچھایا ہے۔استور ویلی روڈ کو KKHطرز کا بنایا جائے گا۔ استور کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کی بہتر نشاندھی کی ہے استور پریس کلب کی زمین اور بلڈنگ اے ڈی پی میں شامل ہیں بہت جلد استور پریس کلب کی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی صدر پریس کلب استور سبخان سہیل سے ٹیلفونک گفتگو۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اربوں روپے کے میگاہ پروجیکٹ ہمارے ان تین سالوں میں تعمیر کئے گئے ہیں ہم نے میرٹ کے مطابق استایذہ کو بھرتی کرکے ایسے قابل استایذہ کو سامنے لائے ہیں جن کی بہتر تعلیم سے پورے گلگت بلتستان کی آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔گلگت بلتستان میں زیر التوء پورجیکٹس کا پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بہتر اور سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔گلگت بلتستان سمیت استور میں بیمار پروجیکٹس پر کوتاہی برتنے والے متلقعہ محکمے کے ذمہ دار ان اور ٹھیکدروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔استور ویلی روڈ کو کے کے ایچ طرز کی شاہرہ بنایاجائے گا۔ اس شاہرہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی بردشت نہیں کی جائے گی۔استور سیاحت کے اعتبار سے بھی انتہائی اہم ضلع ہے یہاں پر آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے استور راما روڈ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ استور میں صحافیوں کو جو بلڈنگ نا ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اس بات کا ہمیں بخوبی علم ہے مستقل بلڈنگ کی تعمیر تک کسی بھی عارضی بلڈنگ دی جائے گی گلگت بلتستان میں صحافیوں کے لی میڈیا پالیسی مرتب کی جارہی ہے سرکاری سطح پر ہیلتھ انشورنش کا دی جائے گی صحافی معاشرے کا آئینہ ہے سیاسی ومذہبی پارٹیوں سے باہر آکر علاقے کی کے مسائل کی نشاندھی کرنے والے اور معاشرے کی اصلاح اور امن کے لی کام کرنے والے معاشرے میں امن کے سفیر ہوتے ہیں ۔ معاشرے کے اس طبقے کو بہتر سہولیات دینا ہمار ا فرض ہے جس کے لیے الحمداللہ گلگت بلتستان حکومت کام کررہی ہے۔بہت جلد ضلع استور کا تین روزہ دورہ کروں گا ۔