شگر میںآتشزدگی کا سانحہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر لقمہ اجل بن گئے، ضلعی انتطامیہ نے سوگ کا اعلان کردیا
شگر(عابدشگری)شگر کے دورافتادہ علاقہ باشہ کے گاوں میں ڈوکو میں ہولناک اور دلخراش حادثہ ۔خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ شگرسے70کلومیٹر دورعلاقہ باشہ کے گاوں ڈوکو میں جمعرات کی رات 3 بجے پیش آیا۔ جہاں علی ولد علی حسن کی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جنہوں دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کے گھروں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔تاہم گاؤں والوں کی جانب سے فوری طور امدادی کاروائی اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی وجہ سے مزید گھر جھلنے سے بچ گیا۔ لیکن بد قسمت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس جاں بحق ہوگئے ہیں۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں جن میں علی ولد علی حسن کے دو بھائی ولی ،غلام حسن دو بیٹیاں نسرین اور زہراء جبکہ ان کی ماں خطیجہ شامل ہیں ۔ تاہم گھر کے مالک علی اور ان کا بیٹا رضوان جان بچاکر کھڑکی توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم دھواں اور آگ کی شدت کی وجہ سے دوسرے افراد کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئے۔اس افسوسناک حادثے میں دو مکانات جل کر خاکستر ہوگیا جن میں علی ولد علی حسن اور حسین ولد حسن کے مکانات شامل ہیں۔ مرنے والوں لڑکیوں کی عمریں 9اور13سال بتائی جاتی ہے۔ جبکہ والدہ کی عمر 70سے زائد تھی ۔ جان بحق ہونے والوں میں گھر کے مالک کی دو بھائی ولی اور غلام حسن جن کی عمریں بالترتیب 30اور45سال بتایا جارہاہے۔ شامل ہے۔ جوکہ معذور تھے۔آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکا تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بجلی کی شارٹ سرکٹ یا آگ چولہے کی آگ پھیلنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے شگر باشہ کے علاقہ ڈوکو میں ہونے والے دلخراش واقعے اور پانچ افرادضیاع پر دکھ اور افسوس اظہار کرتے ہوئے پورے ضلع میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شگر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ڈوکومیں ہونے والے دلخراش واقعے میں پانچ افراد جن میں نسرین عمر9سال زہرا 13سال ولی 30 سال ،غلام حسن45سال اور خطیجہ65سال جان بحق ہوگئے ہیں۔انہوں نے ایس پی ضیاء اللہ خان اور اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین کے ہمراہ جائے حادثے کا دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں شگر کی پوری قوم ان کیساتھ برابر کے شریک ہے۔ جبکہ ان کی مکمل بحالی کیلئے فوری اور ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ فوری طور ان کیلئے ریلیف کے سامان روانہ کردیا۔جن میں کھانے پینے کی اشیاء،گھریلو ضروریات کے سامان ،کمبل اور ٹینٹ شامل ہیں۔