خبریں

یوم ولادت حضرت مہدی شگر بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، تقاریب منعقد

شگر( نامہ نگار) شگر بھر میں ولادت حضرت مہدی نہایت ہی عقیدت اوحترام سے منایا گیا اس موقع پر جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ میں شب نیمہ اور امام بارگاہ علی آباد میں جشن ظہور امام زمانہ کے حوالے سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جامع مسجد صاحب الزماں میں منعقدہ نیمہ شعبان میں شگر بھر سے منتظرین امام زمانہ نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر ،مجلس وحدت المسلمین شگر کے جنرل سیکرٹری شیخ کاظم زاکری ،آغا علی الموسوی ،شیخ زکاوت علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے امام مہدی کی فضیلت اور ان کی ظہور کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی اس موقع پر چھورکاہ کے تمام یونین سے لوگوں ،کی بڑی تعداد میں لوگوں ٹولیوں کی صورت میں جامع مسجد پہنچے اور ریلی کی شکل میں شامل افراد راستے بھر میں نعرے بازی کرتے رہے ادہر امام بارگاہ علی آباد میں یوم ولادت امام مہدی کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس سے نامور عالم دین شیخ رضا ،علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین ،شیخ شکور علی ،شیخ یوسف اخونزادہ ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامہدی کی بدولت دنیا قائم ہے اگر ایک سکینڈ کے لئے دنیا سے امام مہدی کی نظر ہٹ جائیں تو دنیا ادھر سے ادھر ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پوری کائینات میں بسنے والے امام مہدی کی ظہور پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ امام مہدی ظہور کریں گے مقررین نے کہا کہ منتظرین امام نے اکیلے ہی انتظار کرنا ہے اور اکیلے امام کی نصرت کے لئے تیار رہنا ہوگا ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جب امام ظہار کرئے گا تو دنیا کی تمام ٹیکنالوجی ناکارہ ہوجائیں گے کیونکہ دنیا کی تمام ٹیکنالوجی پر امام مہدی کا قبضہ ہوگا مقررین نے کہا کہ مہدی موعود کے بغیر چاند اور سورج کی روشنی بھی ممکن نہیں ہے لہذا ہمیں منتظرین امام بننے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button