اہم ترین

گلگت بلتستان کو صوبائی سیٹ اپ دینے کے حوالے سے سفارشات کا مسودہ آج وفاقی کابینہ کےاجلاس میں پیش ہونے کا امکان

غذر (دردانہ شیر)گلگت بلتستان کو مکمل صوبائی سیٹ اپ دینے کا مسودہ آج کابینہ کے اجلاس میں پیش ہونے کا امکان گلگت بلتستان کے لئے دئیے جانے والے صوبائی سیٹ اپ کے مطابق گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے گا اس کے علاوہ این ایف سی ایوارڈ میں بھی گلگت بلتستان کو شامل کیا جارہا ہے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو مزید بااختیار بنایا جائیگا ذرائع کے مطابق جو مسودہ تیار کیا گیا ہے میں نہ تو گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور نہ ہی سینیٹ میں نمائندگی حاصل ہے چونکہ خطے کے عوام کا مطالبہ تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے مگر جو مسودہ اج کابینہ میں پیش ہونے کا امکان ہے اس میں عوام کے یہ اہم مطالبات شامل ہی نہیں ہے اگر اج کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان کو دئیے جانے والے مسودے کی منظوری دی جاتی ہے تو اس کے بعد اس کو پارلمینٹ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گاپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی یہ خواہش ہے کہ نگران حکومت بننے سے قبل ہی یہ مسودہ جو گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بنایا گیا ہے کو پارلمینٹ سے منظوری لی جائے اور اس حوالے سے اج اگر کابینہ کا اجلاس ہوا تو اس مسودے کی منظوری کے قوی امکان موجود ہیں البتہ گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی نہ ملنے کی صورت میں خطے کے عوان میں ایک بار پھر موجودہ مسودہ پر مایوسی پھیل سکتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جاتے جاتے گلگت بلتستان کو ایسا کون ساپیکیج دے رہی ہے جس سے خطے کے عوام مطمین ہوسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button